ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیما کھانڈو نے اروناچل پردیش کے10 ویں وزیراعلیٰ کے طور پر لیا حلف

پیما کھانڈو نے اروناچل پردیش کے10 ویں وزیراعلیٰ کے طور پر لیا حلف

Thu, 30 May 2019 11:41:01    S.O. News Service

ایٹہ نگر،30/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کے سینئر لیڈر پیما کھانڈو نے بدھ کو اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ کے طورپرحلف برداری کی ہے۔گورنربریگیڈیئر(ریٹائرڈ) بی ڈی مشرانے دورجی کھانڈو کنونشن سینٹر میں پیما کھانڈو کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ان کے علاوہ چوونا مین سمیت کابینہ کے11 وزراء نے بھی حلف برداری کی۔کھانڈو نے اروناچل پردیش کے 10 ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف اٹھا لیا۔اس حلف برداری کی تقریب میں آسام، ناگالینڈ، منی پور، تریپورہ اور میگھالیہ کے وزیر اعلی بھی شامل ہوئے۔کھانڈو کی قیادت میں بی جے پی نے 60 رکنی اسمبلی میں 41 سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے اس موقع پر پیما کھانڈو کو مبارک باد دی ہے۔امت شاہ نے ٹوئٹر پر لکھاکہ اروناچل پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر جناب پیما کھانڈو کو مبارکباد،میں اروناچل پردیش کے لوگوں کو بی جے پی میں بھروسہ کے لئے شکریہ،مجھے یقین ہے کہ پی ایم نریندر مودی اور وزیر اعلی پیما کھانڈو کی قیادت ریاست کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔


Share: